راولاکوٹ میں عمارتوں پر مورچہ بند شرپسندوں کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں، ترجمان آزاد کشمیر پولیس

آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں مسلح شرپسندوں نے شہر کی مختلف عمارتوں پر مورچے بنا کر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس ایس ایس پی خاور علی شوکت نے پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ مسلح جتھے عمارتوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شرپسندوں کے حملے میں ایک رینجرز اہلکار نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ آپریشن کے دوران متعدد شرپسند عناصر کو جدید اسلحہ سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرپسندوں کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں، جو آزاد کشمیر کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ سکیورٹی ادارے ملک دشمن عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے سے مکمل آگاہ ہیں ۔ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

خاور علی شوکت کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں نے ہمیشہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، مگر اداروں پر حملے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان مسلح گروہوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

Check Also

قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز کا سوال

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوال کیا ہے کہ قیامت کتنے بجے ہے؟۔سماجی رابطوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *