معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کا کراچی میں انتقال، تدفین کل ہوگی

معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کراچی میں انتقال کرگئے۔

ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ مرحوم خالد نظامی کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر عثمانیہ مسجد بفر زون 15 بی کراچی وسطی میں ادا کی جائے گی۔

اپنے زمانے کے لیجنڈری کامیڈین و اداکار 1947 میں شمالی بھارت کے شہر میسوری، ضلع ڈیرہ دون ریاست اتر اکھنڈ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کراچی گرامر اسکول اور بعد میں اسلامیہ کالج کراچی سے بی اے کیا۔

ورسٹائل اداکار 1972 کے پی ٹی وی ڈرامے انکل عرفی، 1974 میں شہزوری اور 1982 میں ان کہی میں کام کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، اس کے علاوہ حسینہ معین کا کھیل عید کا جوڑا سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔

انھوں فلموں میں بھی کام کیا جن میں نذالاسلام کی 1974 کی فلم حقیقت، 1975 میں پہچان اور 1977 کی پنجابی فلم اج دیاں کڑیاں شامل ہیں۔

Check Also

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کےلیےدوڑ کے دوران نوجوان جان کی بازی ہار گیا

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے F-9 اور پولیس لائنز ٹیسٹ سنٹرز پر فزیکل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *