اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے F-9 اور پولیس لائنز ٹیسٹ سنٹرز پر فزیکل اور رننگ ٹیسٹ کے تمام مراحل ( 29جولائی بدھ) کو بھی جاری ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران ازخود تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ سکیورٹی اور انتظامی انتظامات پر بھی مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ تمام مراحل منظم انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔
ہر قدم آپ کے حوصلے کی آزمائش ہے، ہر امتحان آپ کے عزم کی پہچان
ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر اور ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے F-9 ٹیسٹ سنٹر میں اسلام آباد پولیس کی بھرتیوں کے سلسلے میں جاری فزیکل اور رننگ ٹیسٹ، سکیورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
بھرتی کے تمام مراحل اپنی نگرانی میں مقررہ ضابطہ کار کے مطابق مکمل کروانے اور انتظامات کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
دوسری جانب وفاقی پولیس میں بھرتی کے لیے پولیس لائنز میں دوڑ کے دوران 24 سالہ اسحاق جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق اسحاق اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا تھا، 24 سالہ اسحاق کو پولیس لائنز کی ایمبولینس کے ذریعے پمز ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان راستے میں ہی دم توڑ چکا تھا۔
اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لئے پاکستان بھر میں مختلف بھرتی سینٹرز پر فزیکل ٹیسٹ کے انعقاد کا پہلا دن۔
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران نے تمام عمل کی نگرانی کی، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر بہترین سکیورٹی و انتظامی امور کو یقینی بنایا گیا
THE PUBLIC POST