قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب ختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے۔

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھائی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میرے پیارے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے پاس لوٹ گئے ہیں۔

شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد اختر، شعیب اختر کے پبلک ریلیشنز (پی آر) مینیجر کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے تھے اور مختلف عوامی و پیشہ ورانہ امور میں ان کے ساتھ قریبی تعاون کرتے تھے۔

شاہد اختر کے انتقال پر کرکٹ اور سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Check Also

چند وفاقی وزراء وزیراعظم کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چند وفاقی وزراء وزیراعظم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *