کراچی، چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

کراچی: کراچی ٹریفک پولیس نے آج بروز منگل 4 اگست کو نشتر پارک سے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کے لیے خصوصی ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدیتے ہوئے روٹ میپ بھی جاری کر دیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر مرکزی جلوس آج بروز 4 اگست 2026 صبح 9 بجے نشتر پارک سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

سیکیورٹی وجوہات کی باعث ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیگا۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ جانب گارڈن سے اپنی منزل مقصود تک جا سکے گی۔

لیاقت آباد سے آنے والی ٹریفک کو تین ہٹی سے لسبیلہ چوک اور بائیں جانب ٹرن کر کے سینٹرل جیل (مارٹن روڈ) کی جانب جا سکے گی۔

ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں حسن اسکوائر سے پیپلز چورنگی جانے والی ٹریفک کشمیر روڈ سے سوسائٹی لائٹ سگنل (شارع قائدین) اور جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ (لسبیلہ چوک) جا سکے گی۔

اسی طرح سے شارع فیصل سے شارع قائدین (نورانی کباب) سے نمائش جانے والے ٹریفک کو لائٹ سگنل سے دائیں جانب کشمیر روڈ سے اپنی منزل کی جانب جا سکے گی۔

سینٹرل جیل گیٹ ( جمشید روڈ) سے گرومندر ایم اے جناح روڈ سے گرومندر کی جانب جانے والی ٹریفک گرومندر سے بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جا سکے گی۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والی ٹریفک انکل سریا سے دائیں جانب گل پلازہ اور وہاں سے بائیں جانب کوسٹ گارڈ ہولی فیملی اسپتال سے اپنی منزل کی جانب جا سکے گی۔

ترجمان کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے حوالے سے بھی متبادل راستوں کا اہتمام کیا ہے جس کے مطابق تمام ہیوی و کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیور جو سپر ہائی وے گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب جانا چاہتے ہیں انھیں لیاقت آباد 10 نمبر سے ناظم آباد 2 نمبر چورنگی کی جانب موڑ دیا جائیگا جو براستہ سائٹ حبیب بینک فلائی اوور ، اسٹیٹ ایونیو روڈ اور شیر شاہ سے ماڑی پور سے جا سکیں گے اور واپسی کے لیے یہی راستہ اختیار کرینگے۔

ترجمان کے مطابق وہ تمام ہیوی و کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیور جو نیشنل ہائی سے شہر کی جانب جانا چاہتے ہیں وہ براستہ شارع فیصل یا براستہ راشد منہاس روڈ ، اسٹیڈیم روڈ ، سرشاہ سلیمان روڈ ، حسن اسکوائر ،لیاقت آباد 10 نمبر ، ناظم آباد 2 نمبر چورنگی ، سائٹ حبیب بینک فلائی اوور ، اسٹیٹ ایونیو روڈ اور شیر شاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہوگی اور اسی طرح واپسی کے لیے بھی یہی راستہ اختیار کرینگے۔

ترجمان کے مطابق ہر قسم کی چھوٹی بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور اس دوران تمام ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی جانب موڑ گیا جائیگا جبکہ ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہوگا صرف وہ گاڑیاں جن کے ونڈ اسکرین پر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا انھیں جلوس میں شامل ہونے کے لیے براستہ شارع قائدین سوسائٹی لائٹ سگنل سے اجازت ہوگی۔

ترجمان کے مطابق جلوس کے شرکا کے لیے بھی راستوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ناظم آباد سے آنے والے شرکا لسبیلہ ، البیلا سے دائیں جانب گارڈن جماعت خانہ ، سولجر بازار 3 نمبر لائٹ سگنل سے نمائش ، لیاقت آباد سے تین ہٹی ، جہانگیر روڈ اور گرومندر سے نمائش ، سوسائٹی لائٹ سگنل سے نمائش جبکہ گلستان جوہر ، گلشن اقبال ، یونیورسٹی روڈ ، پرانی سبزی منڈی ، کشمیر روڈ ، سوسائٹی لائٹ سگنل سے نمائش تک جا سکیں گے جبکہ کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر گاڑی کھڑی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ۔

Check Also

معروف پروڈیوسر ذاکر حسین کامیڈی کھیل “کس کی بیوی کس کا شوہر ” 9اگست کوپیش کرینگے

کراچی (شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کے معروف پروڈیوسر سید ذاکر حسین نیا کامیڈی کھیل “کس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *