پاکستان ٹیم کی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے؟ سابق بھارتی کرکٹر کا بڑا دعویٰ

کراچی:سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر غیر مستقل مزاج ہونے کا الزام عائد کردیا۔سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کمزوری کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دیرینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ضرور ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دباؤ میں پھنس جاتا ہے۔ پاکستان نے پچھلے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں امریکا سے شکست کھائی اور دوسرے راؤنڈ میں بھی کوالیفائی نہیں کر سکے۔آکاش چوپڑا نے مزید کہا کہ پاکستان پر آئی سی سی ایونٹس میں حالیہ خراب کارکردگی کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں بھی دباؤ رہے گا۔

Check Also

ٹی20 میں تیز ترین سنچری، حسن نواز نے اپنے ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

آکلینڈ: ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے قومی ٹیم کے 22 سالہ اوپنر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے