شہدائے پولیس کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

یوم شہدائے پولیس پر جاری اپنے بیان میں محسن نقوی نے پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء قوم کے حقیقی ہیروز ہیں، ان کی لازوال قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے پولیس فورس کی خدمات قابلِ فخر ہیں، دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کی عظیم قربانیاں وطن کے امن اور استحکام کی ضمانت ہیں، قوم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

Check Also

یونان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

راولپنڈی: یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *