کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن عبدالرحمان بھولا کو رہا کر دیا گیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی دفتر کے باہر دو روز قبل پیش آنے والے تصادم اور فائرنگ کے واقعے کے بعد حراست میں لیے گئے کارکن عبدالرحمان بھولا کو رہا کردیا گیا

پولیس کے مطابق دو روز فبل ایم کیو ایم کے بہادرآباد میں مرکزی دفتر کے باہر ہونے والے واقعے کے بعد عبدالرحمان بھولا سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے متعدد کارکنان کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عبدالرحمان بھولا کو رہا کر دیا گیا جبکہ واقعے سے متعلق دیگر قانونی پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی دفتر کے باہر دو روز قبل ہونے والے تصادم اور فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے متعدد کارکنان کو حراست میں لیا تھا

Check Also

FatBoss Casino – Machines à sous Quick‑Play & Gains instantanés pour le joueur moderne

Bienvenue chez Fat Boss Casino : votre hub de Quick‑Play Plongez directement dans l’action chez …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *