کراچی: حکومتِ سندھ کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان

کراچی: حکومتِ سندھ کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے یومِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر 14 اگست 2026 بروز جمعہ صوبے بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کے دوران صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے۔

اس فیصلے کا اطلاق صرف سرکاری محکموں تک محدود نہیں ہے بلکہ تمام کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بھی اس دن بند رہیں گے اور معمول کا دفتری کام معطل رہے گا۔

عام تعطیل کا یہ فیصلہ قومی دن کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم وہ تمام ادارے جو عوام کو انتہائی ضروری خدمات فراہم کرتے ہیں، وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Check Also

ورلڈ میمن آرگنائزیشن پاکستان الیکشن، محمد اشرف مچھیارا اور زاہد پیرانی کو منتخب ہونے پر منصور کادوانی کی مبارکباد

کراچی (پ ر)آل سٹی تاجر اتحاد کے نائب صدر،سابق چیئرمین لا اینڈ آرڈر (KCCI)کراچی چیمبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *