کراچی: کریم آباد انڈر پاس پر حادثہ،2 دوست جاں بحق

کراچی کے علاقے کریم آباد انڈر پاس میں تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 دوست جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے پیش آیا، جاں بحق افراد کی شناخت اظہر اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان آپس میں دوست اور گلبرگ کے رہائشی تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

Check Also

پاکستان کسٹمز اسٹیشن مند پر مسلح افراد کے حملے،کسٹمز سپاہی زخمی

پاکستان کسٹمز اسٹیشن مند پر مسلح افراد کے حملے میں کسٹمز سپاہی زخمی ہوگیا۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *