کیا نادرا کے جاری کردہ پرانے شناختی کارڈز ختم ہو رہے ہیں؟ اہم خبر

کراچی : نادرا نے آج سے چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف کرایا ہے کیا اس کے اجرا سے پرانے شناختی کارڈ ختم ہو جائیں گے؟

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) جو ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔

اس نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ہے، جس کے بعد اس میں چِپ کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔

کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ آج 14 اگست سے موجودہ چِپ کے بغیر ٹیسلن شناختی کارڈ کی جگہ مرحلہ وار جاری کیا جا رہا ہے۔

جنوری 2027 سے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ NICOP اور جووینائل کارڈ سمیت تمام اقسام کے قومی شناختی کارڈز کے لیے جاری ہوگا

آخری مرحلے میں پاکستان اوریجن کارڈ بھی چِپ کے بغیر کیو آر کوڈ پر مبنی نئے کارڈ میں منتقل ہوگا۔

نئے شناختی کارڈ کے اجرا کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستانی شہریوں کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا نئے کارڈ کے اجرا کے بعد پہلے سے جاری شدہ نادرا تمام شناختی کارڈ ختم ہو جائیں گے۔

اس حوالے سے نادرا نے وضاحت کی ہے کہ بغیر چِپ کے نئے شناختی کارڈ کے اجرا کے باوجود پہلے سے جاری شناختی کارڈ ختم نہیں ہوں گے بلکہ اپنی مقررہ تاریخ میعاد تک بدستور کارآمد رہیں گے۔

Check Also

کراچی میں نادرا ایگزیکٹو عائشہ منزل کا باقاعدہ افتتاح

کراچی: پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *