نوازشریف نے 15 اگست کو مری میں مسلم لیگ ن کا اجلاس طلب کرلیا

مری: مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے 15 اگست کو مری میں پارٹی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت بنانے سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔

میاں محمد نواز شریف چھانگلہ گلی گلیات سے کشمیر پوائنٹ مری اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم وفاقی وزراء اور سینئر پارٹی رہنما بھی شریک ہوں گے، ن لیگ کے تمام نومنتخب اراکین آزاد کشمیر اسمبلی کو بھی کل مری میں مدعو کرلیا گیا ہے۔

وی آئی پی موومنٹس کے باعث مری میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

Check Also

نجی شعبے کا سرمایہ متحرک کرنا پاکستان کی معاشی ترقی کیلیے ناگزیر ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *