مصطفی عامر قتل کیس؛ 5 مقدمات میں ملزمان کیخلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر

کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں عدالت نے 5 مقدمات میں ملزمان کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس سمیت 5 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کے لیے ملزم کی درخواست مسترد کردی، جبکہ مدعی مقدمہ کی کیسز کے مشترکہ ٹرائل کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم ارمغان اور دیگر کے خلاف 5 مقدمات یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان پر مشترکہ فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

علاوہ ازیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم شیراز کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلیے۔ بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پانچوں مقدمات کی مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔

Check Also

یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے،صدر مملکت اور وزیر اعظم کا ایئر فورس کے شاہینوں کو خراج تحسین

اسلام آباد: پاکستان بھر میں آج 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے۔یہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *