خیبرپختونخوا بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل مؤخر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا عمل مؤخر کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق خیبر، کرم، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ، اپر چترال اور باجوڑ میں حلقہ بندیاں مؤخر کی گئیں۔

کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے 22 جولائی 2026 کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کر دیا جبکہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے نیا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کا عمل اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 20 اگست کو چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کے پی کے کو بھی طلب کر لیا۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *