پاکستان کی خوشحالی ترقی ، استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، زبیر موتی والا،

کراچی(بزنس رپورٹر)طارق روڈ ٹریڈرز آلائنس کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر شاندار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیںبزنس

مین گروپ کے چیئرمین اور کے سی سی آئی کے سابق صدر زبیر موتی والا نے خطاب کرتے ہوئے کہاپاکستان کی خوشحالی ترقی اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے وطن عزیز کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیں اپنی ذاتی اختلافات بھلا کر ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا۔

تاجر برادری ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ہم حکومت کے ساتھ مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے پرعزم ہیں یوم آزادی صرف جشن منانے کا دن نہیں بلکہ 79 سالوں کے تجربات سے سبق سیکھنے کا دن ہے پاکستان اللہ کی قدرتی نعمتوں سے مالا مال ملک ہے اگر ہم ایمانداری، محنت اور اتحاد سے کام لیں تو پاکستان دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں شامل ہو سکتا ہے،

طارق ٹریڈرز آلائنس کے صدر الیاس میمن نے اہم تجویز پیش کرتے ہوئے کہا آرمی چیف تمام سیاسی رہنماؤں کو ایک پیج پر جمع کرسکتے ہیں تاکہ عام آدمی اور کاروباری برادری کے مسائل حل ہوں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ہے،

تقریب میں صدر کے سی سی آئی ریحان حنیف، کراچی سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ حبیب، اورنگی ٹریڈرز آلائنس کے سربراہ عبداللہ بٹرا، سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ، صدر ارشد کم کم، معروف بزنس مین محمد اکرم رانا، سلیم انٹر، عارف لاکھانی اور دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا مقررین نے ملک کی ترقی کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھانے، مہنگائی پر قابو پانے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیاآخر میں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی شرکاء نے ملی نغمے گائے اور کیک کاٹ کر جشن آزادی منایا

Check Also

کراچی: گلشنِ حدید لنک روڈ پر موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ،بیوی جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد زخمی

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید لنک روڈ پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *