یکم جنوری سے اب تک کتے کے کاٹنے کے3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔

اسپتال حکام کے مطابق شہر کے مختلف اسپتالوں میں رواں سال کتے کے کاٹنے کے 3 ہزار40 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک جناح اسپتال میں کتے کےکاٹنےکے 700 سےکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سول اسپتال میں یکم جنوری سے اب تک1 ہزارکیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال میں کتےکےکاٹنے کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Check Also

’18 مقدمات میں مطلوب’حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *