پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان کردیا۔ ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی سی) کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوں گے۔

انگلینڈ، پاکستان میں ون ڈے انٹرنیشنل ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گا۔ سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ شامل ہوں گے، جو 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سری لنکا 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں تین روزہ میچ کھیلے گا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی۔

پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

Check Also

اسلام آباد: غیر اخلاقی مواد تیار کرنے والا ایک اور کال سینٹر پکڑا گیا، مزید 275 غیرملکی گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے ایک اور مشترکہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *