حوثی باغیوں کے حملے میں جاں بحق اور زخمی پاکستانیوں کو وطن روانہ کر دیا گیا

بحیرۂ احمر میں یمنی حوثی باغیوں کے تجارتی بحری جہاز پر حملے میں جاں بحق ہونے والے دو پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی ہونے والے 6 پاکستانیوں کو وطن روانہ کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں عمیر افضل اور محمد اکرم کی میتیں پہلے یمن سے سعودی عرب منتقل کی گئیں جہاں سے انہیں سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے جدہ سے کراچی روانہ کیا گیا۔

حملے میں زخمی ہونے والے ظہیر احمد، محمد امیر حمزہ، امتیاز علی، محمد عابد علی، محمد رضوان اور محمد وحید کو پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے جدہ سے اسلام آباد اور کراچی روانہ کیا گیا۔

جدہ ایئرپورٹ پر پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے دیگر حکام کے ہمراہ میتوں اور زخمی پاکستانیوں کو وطن روانہ کیا۔ جغرافیائینقشے اور معلومات حاصل کرنا

اس موقع پر قونصل جنرل اور حکام نے زخمی پاکستانیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حکام کے مطابق متاثرہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل میں متعلقہ اداروں اور پاکستانی سفارتی حکام نے معاونت فراہم کی۔

Check Also

کراچی: خراب فضائی معیار سے نزلہ، کھانسی، سانس کی بیماریوں میں اضافہ

کراچی میں خراب فضائی معیار سے نزلہ، کھانسی اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *