’کوئی ہے جو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے‘ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کوئی ہے جو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے۔
عمران خان کے طبی معائنے کے حوالے سے میڈیا کےنمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جوکچھ ہوا بہت بڑی بدقسمتی ہے ۔ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل واضح تھا ۔ اگرسپریم کورٹ کے فیصلے میں ابہام تھا تونظرثانی ہوسکتی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کو شفٹ کرنا اور وہاں رکھنا سپریم کورٹ فیصلے کے تحت لازم تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی ہے جو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہونا چاہیے۔ جوکچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی ۔ اس کی توقع نہیں تھی کہ کسی اور اسپتال میں متنقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج صبح اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے، اس سے قبل انہیں عدالتی حکم پر شفا اسپتال لایا جانا تھا، تاہم وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ عمران خان کو شفا اسپتال کے بجائے پمز اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا معائنہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قیدی کو 20 اور 21 اگست 2026 کی درمیانی شب مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت اسپتال لے جایا گیا، جہاں ماہر امراض چشم، ماہر امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی معائنے کے بعد عمران خان کو طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔ ان کی ہمشیرہ محترمہ عظمیٰ خان طبی معائنے اور علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں۔ تمام طبی مراحل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کو 21 اگست 2026 کی صبح تقریباً 5 بجے اڈیالہ جیل واپس منتقل کردیا گیا۔

بعد ازاں ایک دوسرے ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کچھ مزید تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ ‏ طبی معائنہ پمز اسپتال میں کرایا گیا جس میں الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے جو سیکیورٹی کی صورتحال الشفا اسپتال کے راستے میں اور باہر پیدا کی گئی اس کے پیش نظر ان کو پمز اسپتال لے جایا گیا اور طبی معائنے کے مطابق وہ صحت مند پائے گئے

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پہلے بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور اب بھی جب ان کو ضرورت پڑے گی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Check Also

کراچی: ریبیز ایک اور جان لے گیا،جناح اسپتال میں اموات کی تعداد 8 ہوگئی

کراچی: جناح اسپتال میں ریبیز کے باعث ایک اور 11 سالہ بچہ جان کی بازی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *