کراچی: ریبیز ایک اور جان لے گیا،جناح اسپتال میں اموات کی تعداد 8 ہوگئی

کراچی: جناح اسپتال میں ریبیز کے باعث ایک اور 11 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد اسپتال میں رواں سال ریبیز سے ہونے والی اموات کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سانگھڑ اور خیرپور کا رہائشی 11 سالہ لڑکا دو روز سے جناح اسپتال میں زیر علاج تھا، جہاں دوران علاج وہ انتقال کر گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کو تقریباً چار ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا تاہم اس نے وقت پر ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

ایمرجنسی انچارج کے مطابق متاثرہ بچے نے کتے کے کاٹنے کے بعد اینٹی ریبیز ویکسین حاصل نہیں کی، جس کے باعث بیماری خطرناک مرحلے میں داخل ہوگئی۔

ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق رواں سال صرف جناح اسپتال میں ریبیز کے باعث 8 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 30 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور 18 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *