سندھ حکومت کرپٹ ہے اور مسائل بھی حل نہیں کرسکتی، منعم ظفر

کراچی: امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے معاملات کو مسلسل بے نقاب کرتے رہیں گے، سندھ حکومت کرپٹ ہے اور مسائل بھی حل نہیں کرسکتی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز گورنر ہاؤس کے باہر جلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس پر میں اہل کراچی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس وقت مزدور سمیت سب پریشان ہیں، ایک عام آدمی 130 روپے فی لیٹر پر ٹیکس دے رہا ہے مگر حکمران اپنا شاہانہ انداز کم نہیں کررہے۔ ہمارا دھرنا لوگوں کی آواز بن گیا ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کرپٹ ہے اور مسائل بھی حل نہیں کرسکتی، میئر کہتے ہیں دھرنے کی وجہ سے سڑک بند ہونے سے مسئلہ ہوتا ہے، میئر صاحب بتائیں کریم آباد انڈرپاس، منور چورنگی انڈرپاس کے نام پر کیا ہوا ہے، منصوبوں کے نام پر تاریخیں دی جاتی رہی ہیں، آپ بتائیں ریڈ لائن منصوبہ کب مکمل ہوگا، نیپا جانے والی سڑک لوگوں کے لیے بند ہے، گرین لائن مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہی، 106 سڑکیں اب تک کیوں نہیں بن سکیں۔

انہوں نے کہا ہماری جدوجہد جاری ہے مزاحمت کرتے رہیں گے، آپ کا چہرہ لوگوں کو دکھاتے رہیں گے، لوگوں سے کہتا ہوں آئیے اس جدوجہد کا حصہ بن جائیے، جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، شہر میں ٹریفک اور سڑکوں کی بندش جیسے مسائل معمول بن چکے ہیں، جس پر انتظامیہ کو فوری توجہ دینی چاہیے۔

Check Also

کلاسیک کھیل “کنواری ماں”9/10 ستمبر مہران آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا

(شوبز رپورٹر) معروف پروڈیوسر و ہدایتکار ناصر خان اپنا شاندار کلاسیک کھیل “کنواری ماں” مہران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *