گھر کے کام خود کرتا ہوں: امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں گھر کے کام خود کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔

83 سالہ اداکار نے پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) کی حالیہ قسط میں بتایا کہ میں اپنی اہلیہ جیا بچن کو ناراض ہونے سے بچانے کے لیے گھر کے کاموں میں خود بھی ہاتھ بٹاتا ہوں۔

امیتابھ بچن کے مطابق گھر میں 4، 8 یا 10 ملازمین ہوتے ہیں، لیکن جب گھر میں کوئی موجود نہ ہو تو میں صفائی سمیت تمام کام خود کر لیتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ مجھے کھانا پکانا نہیں آتا، اس لیے کبھی باہر سے کھانا منگوا لیتے ہیں اور کبھی جیا سے کہتا ہوں کہ وہ میرے لیے کچھ بنا دیں، جیا کے لیے یہ بات خوشی کا باعث بنتی ہے اور وہ ہر روز مختلف کھانے بنا کر مجھ سے پوچھتی ہیں کہ کھانا کیسا لگا؟

امیتابھ بچن ان دنوں اپنے طویل عرصے سے جاری ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کے 18 ویں سیزن کے باعث خبروں میں ہیں۔

Check Also

کراچی تھیٹر کے مغل اعظم زاہد شاہ کے کھیل بیٹی رانی کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں

کراچی (شوبز رپورٹر)زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے اصلاحی فیملی کھیل بیٹی رانی آرٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *