اسپین میں دنیا کا مہنگا ترین برگر، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

برگر 21 صدی کی بہت مقبول غذا بن گیا ہے اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا مہنگا ترین برگر کہاں ملتا ہے؟

اسپین میں ایک ایسا ریستوراں ہے جس نے “سب سے مہنگا برگر” پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ریستوراں کا نام Asador Aupa ہے جو کیٹالونیا میں واقع ہے۔

یہ برگر تقریباً 9,450 یورو یا تقریباً 11,000 امریکی ڈالرز میں بیچا جا رہا ہے۔ اسے عام طور پر مینیو پر نہیں رکھا گیا ہے۔ صرف مخصوص مہمانوں کو دعوت نامے کی بنیاد پر پیش کیا جاتا ہے۔

برگر بنانے میں آٹھ سال کی تحقیق شامل ہے اور اجزا کا مکمل راز رکھا گیا ہے، لیکن مانا جاتا ہے کہ تین اعلیٰ درجے کی گوشت کی اقسام، ایک انتہائی مخصوص یورپی پنیر اور ایک اسپیشل سوس شامل ہے۔

Check Also

ماہرین نے اس بار سردیاں شدید اور طویل ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ماہرین نے اس بار سردیاں شدید اور طویل ہونے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *