کراچی؛ پانی کے ٹینک میں گر کر کمسن بچی ڈوب کر جاں بحق

کراچی: منگھوپیر خیرآباد میں تھلے کے قریب پانی کے ٹینک میں گرنے کے باعث کمسن بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کے علاقے منگھوپیر خیرآباد ماشاءاللہ تھلے کے قریب پانی کے ٹینک میں گرنے کے باعث کمسن بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، بچی کی لاش ایدھی ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ کمسن بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ منتشاہ دختر عبداللہ کے نام سے کی گئی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق متوفیہ کمسن بچی کھیلتے ہوئے پانی کے ٹینک میں گرکر جاں بحق ہوئی ہے۔

ایس ایچ او منگھوپیر راجا ذوالفقار حیدر کے مطابق جس تھلے کے ٹینک سے بچی کی لاش ملی ہے وہ تھلا بچی کے والد کا ہی ہے اور تھلے کے ساتھ تھلے کے مالک کا گھر بنا ہوا ہے، بچی گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی اور تھلے پر بنے ہوئے پانی کے ٹینک میں گرنے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ کمسن بچی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *