کراچی :معروف پروڈیوسر ڈائریکٹر، رائٹر اور ایکٹر زاہد شاہ نے اپنا کلاسک کھیل “بیٹی رانی” ایک بار پھر اسٹیج پر لانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں معروف ورسٹائل اداکارہ مہوش صدیقی مرکزی کردار بیٹی رانی میں ایک بار پھر پرفارم کرینگی-
کراچی تھیٹر کی دنیا کے معروف نام زاہد شاہ اپنا کلاسک اور سپر ہٹ کھیل “بیٹی رانی” ماہ اکتوبر میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اوپن ائیر تھیٹر میں بیش کرینگے جس کی تیاریاں شروع کردی ہیں واضع رہے کہ شاہ بڑے بجٹ اور کاسٹ کے ساتھ یہ ڈرامہ کرنے کے حوالے سے اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں اور ریکارڈ قائم کر چکے ہیں اور اب ایک پھر نئی آب و تاب کے ساتھ بیٹی رانی پیش کرینگے –
اس ڈرامے میں مہوش صدیقی کی مرکزی کردار میں شاندار واپسی ہے مہوش صدیقی زاہد شاہ کی ٹیم کا ایک اہم حصہ رہی ہیں مہوش صدیقی کافی عرصے بعد کراچی تھیٹر میں نظر آئیں گی تھیٹر سے محبت کرنے والے شائقین اس کلاسک ڈرامے کی واپسی کے منتظر ہیں
THE PUBLIC POST