کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ اور اطراف کے علاقوں سمیت شاہراہ فیصل، طارق روڈ، بہادر آباد، جمشید روڈ پر بوندا باندی ہوئی۔

اس کے علاوہ صدر، ایئر پورٹ، شاہ فیصل، ملیر، لانڈھی، کورنگی میں بھی میں پھوار کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھو ہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

Check Also

چینی کمپنی نے کراچی میں پانی کی لائن کے فور پائپ بچھانے پر آمادگی ظاہر کردی

چینی کمپنی نے کراچی میں پانی کی فراہمی کیلئے کے فور پائپ لائن بچھانے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *