پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنےشوہر سلیم کریم کی سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کی سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کردیا جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوب متاثر کیا۔

انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ہیپی برتھ ڈے میری جان، میرے سلیم۔‘

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ براہ کرم ہمارے اور ہمارے چھوٹے سے خاندان کے لیے دعا کیجیے، بہت اچھا لگے گا۔

ماہرہ خان نے اپنے شوہر کے انٹرویو نہ دینے کی وجہ بتادی

اداکارہ کے اس محبت بھرے پیغام پر مداحوں اور شوبز سے وابسطہ شخصیات نے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ شروع کردیا۔

کسی نے لکھا، ’اللّٰہ آپ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے‘، تو کسی نے کہا، ’اللّٰہ ہمیشہ آپ دونوں کو اپنی امان میں رکھے۔‘

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023ء میں بزنس مین سلیم کریم سے شادی کی تھی۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات آج متوقع، سیاسی و علاقائی صورتحال پر مشاورت ہو گی

وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *