ابوظبی میں پاکستانی شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

یو اے ای: ابوظبی میں خوش قسمت پاکستانی شہری نے لاٹری میں 1 کروڑ 50 لاکھ (ڈیڑھ کروڑ) درہم جیت لیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاٹری انتظامیہ نے 64 سال کے شوکت آفتاب کو پاکستان فون کرکے خوشخبری دی تو انہیں یقین نہ آیا، وہ سمجھے شاید یہ فراڈ کال ہے۔

تاہم انتظامیہ کی جانب سے شوکت آفتاب کو لاٹری ویب سائٹ پر ٹکٹ نمبر چیک کرنے کا کہا گیا جس کے بعد انہیں اپنی کامیابی کا یقین آیا اور ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

واضح رہے کہ پاکستانی شہری شوکت آفتاب 15 سال سے انعام کا ٹکٹ باقاعدگی سے خرید رہے تھے۔ جبکہ قرعہ اندازی میں چار بھارتیوں اور ایک بنگلادیشی نے ایک ایک لاکھ درہم انعام بھی جیتا۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *