کراچی ، دودھ کے بیوپاریوں سے 21 لاکھ کی ڈکیتی،مزاحمت پر 2 افراد شدید زخمی

کراچی: کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 35 سالہ غنی بخش اور 50 سالہ زرداری کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا۔

پولیس کے مطابق زخمی افراد دودھ کے بیوپاری ہیں جو ملک شاپ سے 21 لاکھ روپے لے کر جا رہے تھے کہ اس دوران دو مسلح ملزمان نے انہیں روک لیا۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر رقم لوٹ لی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بیوپاری کو سینے جبکہ دوسرے کو پیٹ میں گولی لگی۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

Check Also

نجی شعبے کا سرمایہ متحرک کرنا پاکستان کی معاشی ترقی کیلیے ناگزیر ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *