’پولیس انہیں مطلوبہ سیکیورٹی دے ہی دے‘قتل کی سازش کے الزام پر ثاقب چدھڑ کا طنزیہ جواب

اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی جانب سے جان سے مارنے کیلئے شوٹرز کا انتظام کیے جانے کے الزام پر مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے ردعمل دے دیا۔

ثاقب چدھڑ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ان الزامات کو ’جعلی کہانی‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

انہوں نے لکھا، ’’یہ ایک جعلی کہانی ہے، میں آئی جی پنجاب سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے، جس کی انہیں اتنی شدت سے ضرورت ہے۔‘‘

ثاقب چدھڑ نے مزید کہا کہ ان کے پاس بہت سے کام ہیں اور یہ معاملہ ان کیلئے اہمیت نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حمزہ حبیب نے ثاقب چدھڑ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہیں جان سے مارنے کیلئے مبینہ طور پر شوٹرز کا انتظام کیا جا رہا ہے، جس کی ثاقب چدھڑ نے اب تردید کر دی ہے۔

Check Also

حارث رؤف کے بعد شاہین شاہ آفریدی بھی ٹی 20ٹیم سے ’ آوٹ‘

بائیں ہاتھ کے تیز بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف 3 ٹی 20 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *