کراچی( رپورٹ: شاہد الرحمن ) پاکستان کی ہئیراینڈ بیوٹی کی صنعت کی ایک تاریخ ساز تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں دنیا میں سب سے بڑے بالوں اور خوبصورتی کے مقابلوں کو پیش کرنے کے لیے مشہور او ایم سی ہیئر ورلڈ (آرگنائزیشن مونڈیال کوفر) کی جانب سے لیجنڈ روحانہ اقبال کوان کی انڈسٹری کے لیے کی جانے والی36سالہ خدمات کے حوالے سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا گیا۔اس موقع پر معروف ٹیلنٹ ایجوکیٹرز بشمول ماسٹر ملیانو مچکیراچینی اور معروف صنعت کار مالک مکوبلکانی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پنڈال میں انتہائی گہما گہمی دیکھنے میں آئی جہاں انڈسٹری کے رہنما‘ خوبصورتی کے دالدادہ افراد اور میڈیا تین اطالوی برانڈز کی جانب سے بالوں کے رنگ کی مصنوعات کی ایک خصوصی رینج کی لانچ کیلئے جمع تھے ۔
خاص طور پر ایشیائی مارکیٹ کے لیے تیار کی گئی اس نئی لائن میں ہیئر کلرز شامل ہیں جو قبل ازیں اسلام آباد میں دو کامیاب شوز کے ذریعے پذیرائی حاصل کر چکے ہیں۔
یہ تقریب پاکستان میں بالوں اور حسن کی جدت کے افق کو وسعت دینے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ تقریب میں کئے گئے عملی مظاہروں میں نئے بالوں کے رنگ کی مصنوعات کے ساتھ جدید ترین ٹولز‘ مینیکوئنز اور ہئیر ڈرائیرزپیش کئے گئے ‘ان پریزنٹیشنز نے مصنوعات کے پیچھے تکنیکی درستگی اور تخلیقی مزاج کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اقبال نے کہا ’’ او ایم سی کے ساتھ پاکستان کے اشتراک نے قوم کے لیے لائیو ہیئر اینڈ بیوٹی کے آئندہ ورلڈ کپ میں عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔ ہمیں ہئیر کلرکے ان خصوصی برانڈز کو لانچ کرنے پر فخر ہے جو ہماری مارکیٹ کی مخصوص ضروریات کے ساتھ اطالوی معیار کو بالکل یکجا کرتے ہیں۔او ایم سی ہئیر ورلڈ سے ہمارا اشتراک نہ صرف خوبصورتی میں جدت کا حسین امتزاج ہے بلکہ عالمی سطح میں پاکستان کی شرکت کی منزل کا تعین کرتی ہے۔
یہ لانچ پاکستان میں ہئیر اینڈ بیوٹی کے شعبے کے لیے ایک نئے دور کی علامت ہے‘ جس میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا ہے جو صارفین کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ملک کو بین الاقوامی خوبصورتی کے مقابلوں میں ایک مضبوط حریف کے طور پر پیش کرتے ہیں۔