نشرہ سندھو نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سفیان مقیم کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: اپنی شاندار بولنگ سے پاکستان کو ٹی 20 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچانے والی نشرہ سندھو نے پاکستان کیلیے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
دبئی میں کھیلے جا رہے ویمنز ایشیا کپ کے اہم میچ میں ہانگ کانگ کو ہرا کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا، اس جیت کا سہرا نشرہ سندھو کے سر جاتا ہے، جنہوں نے صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ہی نشرہ سندھو پاکستان کے لیے اہم اعزاز بنانے میں کامیاب ہو گئیں، وہ مینز اور ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے کسی ایک میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی پہلی قومی بولر بن گئی ہیں۔

اس سے قبل مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سپنر سفیان مقیم کے پاس تھا، جنہوں نے تین رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی ہوئی تھیں۔

ویمنز کرکٹ میں سب سے بہترین بولنگ کا ریکارڈ عمیمہ سہیل کے پاس تھا، جنہوں نے 13 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں، جو اب دوسرے نمبر پر چلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ویمنز ایشیا کپ میں ہی سری لنکا کی چماری اتاپتو نے ہانگ کانگ کے خلاف 5 رنز دے 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Check Also

وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *