بجلی کا بل دینے کیلئے نوجوان بائیک بیچنے گیا تو70 ہزار کے ای چالان نکل آئے

بجلی کے بھاری بل نے نوجوان کو موٹرسائیکل فروخت کرنے پر مجبور کردیا، لیکن بائیک بیچنے پہنچا تو ایک نئی مشکل سامنے آگئی۔

26 ہزار روپے کا بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے موٹرسائیکل فروخت کرنے والے نوجوان کے 70 ہزار روپے کے ای چالان نکل آئے۔

نوجوان کی موٹرسائیکل کے 35 ای چالان ہوئے، تمام چالان ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر کیے گئے۔نوجوان پر 35 ای چالانوں کی مد میں مجموعی طور پر 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سدھار بائی پاس پر نصب کیمروں کے ذریعے نوجوان کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

نوجوان نے حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کے 70 ہزار روپے کے ای چالان معاف کیے جائیں، کیونکہ وہ پہلے ہی بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے موٹرسائیکل فروخت کرنے پر مجبور ہے۔

اب 26 ہزار روپے کے بجلی کے بل سے پریشان نوجوان کے لیے 70 ہزار روپے کے ای چالان ایک اور بڑا مسئلہ بن گئے ہیں۔

Check Also

قرضوں کے بوجھ تلے دبی قوم کے لیے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ تیار کرلیا

بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 7 ہزار 20 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *