ویمنز جونیئر ایشیا کپ: پاکستان کو کوارٹر فائنل میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست

ویمنز جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان کو کوارٹر فائنل میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چین کے شہر موگی میں جاری ویمنز ہاکی جونیئر ایشیا کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 0-19 کی بڑی کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ History

ٹم وائٹ کی کوچنگ میں بھارتی ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے پاکستانی دفاع پر دباؤ برقرار رکھا اور ساتویں منٹ میں پوجا ساہو نے گول کرکے برتری دلائی۔

بھارت نے پہلے ہاف میں 10 گول کیے جبکہ دوسرے ہاف میں مزید 9 گول داغ دیے۔

پوجا ملک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ روشنی ایند، سانیکا چندرکانت مانے، مدھو سدار اور سپریا نے دو، دو گول کیے۔

پاکستانی ٹیم بھارتی حملوں کا مؤثر جواب نہ دے سکی
اس کامیابی کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھارت نے مسلسل تیسری بار ٹائٹل جیتنے کی امید برقرار رکھی ہے۔

بھارتی ویمنز ٹیم 2023 اور 2024 کے ایڈیشنز میں بھی چیمپئن رہ چکی ہے۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *