کراچی: نجی اسپتال میں کینولا غلط لگانے سے بچے کا ہاتھ ضائع، عملے کیخلاف مقدمہ درج

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نجی اسپتال کے ڈاکٹر اور عملے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نجی اسپتال میں کینولا غلط لگانے سے ایک ماہ کے بچے کا ہاتھ ضائع ہوگیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق بچے کو اورنگی ٹاؤن 4 نمبر میں نجی اسپتال میں علاج کیلئے لایا گیا۔

والد کے بیان کے مطابق اسپتال میں بچے کو کینولا لگا کر متعدد انجکشن لگائے گئے۔ مقدمے کے متن کے مطابق انجکشنز لگنے کے بعد ہاتھ نیلا اور پھر سیاہ ہونا شروع ہوا۔

والد نے کہا کہ اس صورتحال پر جناح اسپتال میں دکھایا تو وہاں بتایا گیا کہ کینولا سے انفیکشن ہوگیا ہے۔

والد کے بیان کے مطابق ڈاکٹروں نے کہا ہاتھ کاٹنا پڑے گا ورنہ بچے کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *