پی ٹی آئی رہنماؤں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس پر عمران خان سے بات کروں گا، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق عمران خان سے بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے۔کیا آپ نے بھی کوئی ریاست مخالف پوسٹ کی ہے؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں کی، مجھ سے ملاقات اور پوچھ گچھ خوشگوار ماحول میں ہوئی، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔نہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر بانی تحریک انصاف سے بھی ڈسکس کریں گے، مجھے کچھ سوشل میڈیا پوسٹس دکھائی گئیں، ان پوسٹس کے حوالے سے پارٹی اور بانی چئیرمین سے بات کروں گا۔

Check Also

نئے صوبوں کے کچھ مخالفین پاکستان کو نہیں مانتے،باقی مفاد پرست ہیں، مصطفی کمال

کراچی: وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے کچھ مخالفین پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *