کراچی ، اتفاقیہ گولی چلنے سے12 سالہ بچہ جاں

گلشن اقبال بلاک 16 کے رہائشی اپارٹمنٹ میں گاڑی میں مبینہ طور پر اتفاقیہ گولی چلنے سے 12 سالہ عبدالرقیب کے جاں بحق ہوگیا ہے.

گزشتہ روز پیش آئے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے. سی سی ٹی وی فوٹیج میں3 بچوں کو گاڑی میں سوار ہوتا دیکھا جاسکتا ہے. کچھ سیکنڈ کے بعد عبدالرقیب سائیکل پر گاڑی کے قریب پہنچتا ہے.

عبدالرقیب سائیکل کھڑی کرکے گاڑی میں سوار ہوجاتا ہے. بچے گاڑی کو اسٹارٹ کرلیتے ہیں اورگاڑی کو چلانے کی کوشش کرتے ہیں. گاڑی میں اچانک فائرہوتا ہے اور 3 بچے گاڑی سے اترکر فرار ہوجاتے ہیں.

کچھ سیکنڈ کے بعد 2 بچے واپس گاڑی کے قریب آتے ہیں اور گاڑی کا دروازہ کھولتے ہیں اورعبدالرقیب کو دیکھنے کے بعد پھر فرار ہوجاتے ہیں. مقتول عبدالرقیب چھٹی جماعت کا طالب علم اور 4 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا.

گاڑی میں گولی احمد نامی بچے سے مبینہ طور پراتفاقیہ چلی ، مقتول عبدالرقیب کے اہلخانہ نے تاحال مقدمہ درج نہیں کرایا. مقتول عبدالرقیب کے اہلخانہ نے فل الحال قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا.

Check Also

فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *