کراچی، اورنگی ٹاؤن میں گیس لیکیج سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص شدید زخمی

کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 سی میں اکبری مسجد کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق آگ لگنے سے 45 سالہ نوید جھلس گیا جسے فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گھر میں سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث آگ بھڑکی جس کی زد میں آکر نوید بری طرح جھلس گیا۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی شخص تقریباً 80 فیصد جھلس چکا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *