کراچی میں گرمی اور حبس کا زور،شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شام سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ مزید کمزور ہوگیا ہے جس کے بعد آج شام سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی تاہم شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

موسم سرما کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں موسم سرما طویل ہوسکتا ہے اور موسم سرما کی بارشیں بھی ملک میں معمول سے زائد ہوسکتی ہیں۔

Check Also

یونان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

راولپنڈی: یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *