کراچی: سچل ، کلفٹن ، گلبرگ اور قائدآباد پولیس نے مبینہ مقابلوں میں ایک ڈاکو کو ہلاک اور 3 زخمی سمیت 5 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ ، موٹرسائیکل سمیت دیگر مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صفورا چانڈیو چوک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈٓکو کی شناخت 40 سالہ ہارون ولد جاوید کے نام سے کی گئی ، گرفتار ڈاکو کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، تین موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی۔
کلفٹن پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بلاک 8 کلفٹن سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت فیصل ولد عنایت مسیحکے نام سے کی گئی۔
دوسرے گرفتار ڈاکو نے اپنا نام احسان عرف صابر علی ولد محمد عرس وسان کے نام سے کی گئی ، گرفتار ڈاکوؤں سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ، گلبرگ پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد پرویز ولد مطلب کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ڈاکو نے پولیس کو اپنا نام محمد حنیف ولد عبدالمنان بتایا۔
گرفتار ڈاکوؤں کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، گرفتار ڈاکوؤں سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ، قائدآباد پولیس نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا ، مارے جانے والے ڈاکو کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والی ڈاکو کی شناخت 35 سالہ عبدالغنی ولد فضل واحد کے نام سے کی گئی ، مارے جانے والے ڈٓاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔
THE PUBLIC POST