کراچی: سرجانی ٹاؤن میں مدرسہ کی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے مدرسے کی طالبہ سے مبینہ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نجف علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مدرسے جانے والی باپردہ طالبہ کے ساتھ گلی میں مبینہ نازیبا حرکت کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا، تاہم سرجانی ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Check Also

ثقلین مشتاق اپنے داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کرواتے تھے: توصیف احمد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر توصیف احمد نے ثقلین مشتاق پر داماد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *