کرن جوہر نے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی کامیابی سے متعلق دلچسپ واقعہ سنا دیا

بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ 1998ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ نے ناصرف میرے فلمی کیریئر کو بدل دیا بلکہ مشکل حالات میں میرے خاندان کے لیے بھی اہم ثابت ہوئی۔

مراکش میں ہونے والے مراکش فلم فیسٹیول کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کرن جوہر نے بتایا ہے کہ 90ء کی دہائی کے آخر میں فلم سازوں کو انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا تھا۔

کرن جوہر کے مطابق مجھے، والد اور والدہ کو بھی دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوتی تھیں، جس کے باعث مجھے ممبئی سے دور رہنے کے لیے لندن جانا پڑا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی ریلیز کے 5 روز بعد میں فلم کی کارکردگی جاننے کے لیے آدتیہ چوپڑا سے ملنے گیا، ان کو میں نے بتایا کہ میں اپنے والدین کے لیے بڑا گھر خریدنا چاہتا ہوں، جس پر آدتیہ چوپڑا نے مجھے کہا کہ اپنی پسند کا کوئی بھی گھر خرید لو کیونکہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے۔

کرن جوہر نے بتایا ہے کہ اس خبر پر میرے والدین کا ردِعمل انتہائی جذباتی تھا، کیونکہ تقریباً 20 سال بعد میرے خاندان کو ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کرن جوہر کی بطور ہدایت کار پہلی فلم تھی، جس میں شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، فلم نے دنیا بھر میں 106.7 کروڑ بھارتی روپے کمائے، جبکہ اس کا بجٹ 10 کروڑ بھارتی روپے تھا۔

Check Also

بگ باس میں شرکت کیلئے کیا شرط رکھی تھی؟نورا فتیحی نے بتا دیا

کینیڈین گلوکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے 2015ء میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *