کراچی: تین تلوار پر سپرمارٹ سے 50لاکھ روپے کی چوری، کلفٹن میں بیوپاری سے 17لاکھ بھی لوٹ لیے گئے

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر سپر مارٹ میں 50 لاکھ روپے کی چوری ہو گئی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چوری میں خاتون اور مرد ملوث ہیں، ملزمان کے پاس تالوں کی چابیاں تھیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان لا کر کھول کر 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم لے کر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب کلفٹن بلاک 8 میں ڈاکو بیوپاری سے 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ بیوپاری کا کہنا ہے کہ 7 مسلح ملزمان 3 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

پولیس نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Check Also

کراچی: قصبہ کالونی میں زہریلی چیز کھانے سے بچی جاں بحق، بھائی اسپتال منتقل

کراچی کے ضلع غربی کے علاقے قصبہ کالونی میں گھر میں زہریلی چیز کھانے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *