سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟تہلکہ خیز انکشاف

قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو اچانک کوچنگ سے ہٹائے جانے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا۔

معروف اسپورٹس صحافی عبدالماجد بھٹی کے مطابق بہت سے صحافیوں نے یہ جاننے کی کوشش ہی نہیں کی کہ کھلاڑیوں سمیت سرفراز احمد اور عمر گل کو واپس کیوں بھیجا گیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ سرفراز احمد کو عاقب جاوید کی جانب سے ایک پیغام بھیجا گیا کہ لارڈز ٹیسٹ میں عبید شاہ یا عامر جمال کو ضرور کھلانا ہے اور محمد رضوان کو ڈراپ کرکے غازی غوری کو ڈیبیو کروائیں۔

ماجد بھٹی کے مطابق اس پیغام سے متعلق سرفراز احمد نے کپتان بابر اعظم سے بات کی تو انہوں نے دو ٹوک جواب دیا کہ میں محمد رضوان اور خرم شہزاد کے ساتھ ہی میدان میں اتروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بس اس بات پر ناراضگی ہوگئی اور لارڈز ٹیسٹ کے بعد سرفراز احمد کا تختہ الٹ دیا گیا۔

Check Also

پاکستان کی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ فاطمہ نے ہاتھوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *