’ڈونلڈ ٹرمپ‘ نامی بھینسے کی قسمت کھل گئی

بنگلادیش میں ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ نامی بھینسے کی قسمت کھل گئی ہے جسے دیکھنے کے لیے چڑیا گھر میں دور دراز سے لوگ پہنچ رہے ہیں۔

بھینسے کو اصل میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ذبح کیا جانا تھا لیکن سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت نے اسے دارالحکومت کے چڑیا گھر میں منتقل کرنے کا حکم دیا، جہاں شدید گرمی میں بھی بڑی تعداد میں لوگ اسے دیکھنے کے لیے آرہے ہیں۔

ڈھاکہ کے ایک طالب علم محمد نسیم نے کہا کہ اس کی آنکھوں، بالوں کے انداز اور جلد کے رنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت ہے۔

مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نمائش میں ابتدائی طور پر ایک نشانی شامل تھی جس میں کہا گیا تھا “ڈونلڈ ٹرمپ”، جسے بعد میں ہٹا دیا گیا ہے۔ چڑیا گھر کے کیوریٹر کو ہفتے کے روز برطرف کر دیا گیا حالانکہ برطرفی کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی۔

بھینسے کو دیکھنے کے لیے چڑیا گھر کا دورہ کرنے والے ڈھاکہ کے رہائشی محمد جوینال عدیدین نے کہا کہ ایک فارمی جانور کو دنیا کے سب سے بااثر لیڈروں میں سے ایک کا نام دینا یقیناً غلط کام تھا۔ یہ بے عزتی لگتی ہے۔ میرے خیال میں جس کسان نے یہ کیا اس نے غلط فیصلہ کیا۔

بھینسے کو عید الاضحی پر ذبح کیا جانا تھا لیکن وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے پولیس کو اسے تحویل میں لینے کا حکم دیا تو حکام نے خریدار کو رقم واپس کر دی۔

بنگلہ دیش کے جنوب مغربی شہر جاشور سے چڑیا گھر کا دورہ کرنے والے محمد حبیب الرحمان نے کہا کہ عید سے پہلے سے، میں فیس بک پر پوسٹس دیکھ رہا تھا کہ بھینسے کو قربان کیا جائے گا، بعد میں، میں نے سنا کہ اسے قربان کرنے کے بجائے چڑیا گھر میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کہ میں چڑیا گھر آؤں اور ‘ڈونلڈ ٹرمپ’ کو دیکھوں۔

Check Also

دوپہر میں مزودروں سے کام لینے پرہزاروں درہم جرمانہ

متحدہ عرب امارات میں موسم گرما میں تپتی دھوپ میں آوٹ ڈور کام پر عائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *