پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 328 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 927 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 2 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 277.95 روپے سے کم ہو کر 277.93 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Check Also

بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے، ایف بی آرکا دوسرا نمبر، کرپشن خطرات سے متعلق جائزہ رپورٹ

وفاقی حکومت نے کرپشن کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *