تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

لاہور:

تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواست لاہور انتظامیہ کو جمع کرادی۔

پبلک پوسٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی قوت شو کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 فروری کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے تحریری  درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کروادی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آٹھ فروری کو گریٹر اقبال پارک گراؤنڈ میں جلسہ کرنے چاہتی ہے جس کے لیے این او سی دیا جائے۔

جلسہ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا

Check Also

ٹرمپ نے قومی سلامتی ٹیم کا ہنگامی اجلاس آج بلالیا، ایران کیخلاف ممکنہ فوجی کارروائی سمیت آئندہ حکمت عملی پر غور

کراچی:امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں اپنی قومی سلامتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *