کراچی: ڈیفنس فیز 4 میں ڈکیتی،خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے الزام میں خاتون سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ڈکیتی 10 دسمبر کو پیش آئی تھی، جس میں 3 ملزمان نے ایک گھر میں داخل ہو کر قیمتی سامان لوٹ لیا تھا۔

گزری تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان گھر سے سونے کا سیٹ، 4 سونے کی چوڑیاں، 4 انگوٹھیاں، ہزاروں پاکستانی روپے اور درہم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ڈکیتی میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ لوٹا گیا سامان برآمد کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق کیس سے متعلق مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Check Also

کراچی: پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج،شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *