پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: پنجاب حکومت نے فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کر دی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق خط میں پنجاب حکومت نے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب نے خط میں راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی بھی مانگی ہے، ان علاقوں میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر تک مانگی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے درخواست دی ہے، معاملہ پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف میں زیرِ بحث آیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ سے 18 ہزار پولیس اہلکار مانگ لیے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے 16 ہزار جبکہ سندھ پولیس سے 2 ہزار اہلکار مانگے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ سے 3 ڈی آئی جیز، 7 ایس ایس پیز اور 18 ایس پیز بھی طلب کیے گئے ہیں۔

Check Also

لیوی کا اختیار حکومت سے واپس لینے کیلئے قانونی سازی کی جائے، حافظ نعیم کا پارلیمانی جماعتوں کو خط

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *