کراچی؛ 10 سالہ بچی سے زیادتی کیس؛مجرم کی عمر قید کی سزا برقرار

سندھ ہائیکورٹ نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں سزا یافتہ مجرم رضوان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ٹرائل کورٹ نے مجرم رضوان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، جس پر مجرم نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

مجرم کے خلاف مقدمہ تھانہ کلری میں سال 2022 میں درج ہوا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے مجرم کو 2024 میں سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ مجرم نے 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

Check Also

کراچی:ایف آئی اے کا نجی بینک پر چھاپہ، برانچ منیجر سمیت 5افراد گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے فیڈرل بی ایریا بلاک 4 میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *